200گھر2200دکانیں مسمار کرنے کی تیاری

بھاٹی گیٹ سے لے کر شہر کے گرد ٹیکسالی گیٹ تک علاقوں کی نشاندہی ،تاجروں نے احتجاج کیلئے کمر کس لی
نواز شریف کی ہدایت پر تاریخی شہر کی پہچانے بحال کرنے کا کام شروع، کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈی سی قدیم لاہور کے باہر سرکاری زمین وگزار اور پرائیویٹ جائیدادوں پر مقیم لوگوں کوورثہ کی بحالی کے لئے منتقلی پر منائیں گے
لاہور (کرائم رپورٹر )بھاٹی گیٹ سے لے کر شہر کے گرد ٹیکسالی گیٹ تک بنے 200گھر اور2200دکانوں کو مسمار کرنے کی تیاری کر لی گئی ،تاجروں ،دکانداروں نے بھی احتجاج کے لئے کمر کس لی ۔باغوں کے شہر کا اصل حسن بحال کرنے کے 13دروازوں کے باہر باغوں کو اصل حالت میں واپس لانے کے لئے سرکاری زمین پر واقع 2سو سے زائد گھروں ،22سو دکانوں،سرکاری دفاتر کو مسمار کیا جائے گا ،پیٹرن انچیف نواز شریف کی ہدایت پر لاہور کی پہچان بحال کرنے کا کام شروع کر دیا گیا ،ورثہ کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے بڑے فیصلوں پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا۔ کمشنر لاہور ڈویژن اور ڈی سی لاہور قدیم لاہور کے باہر سرکاری زمین وگزار اور پرائیویٹ جائیدادوں پر مقیم لوگوں کوورثہ کی بحالی کے لئے منتقلی پر منائیں گے، آغاز میں پلاننگ مکمل کر رہے ،بھاٹی گیٹ سے لے کر شہر کے گردا گرد ٹیکسالی گیٹ تک علاقوں کی نشاندہی کر لی گئی ہے ،20فٹ اونچی اور پانچ کلو میٹر لمبی مضبوط فصیل بنائی جائے گی اور 13دروازوں کے باہر باغوں کو اصل حالت میں واپس لایا جائے گا ،مضبوط فصیل اور باغ فوٹیج میں سب دیکھا جا سکتا۔