دبئی میں جعلی چیک سے گاڑیاں خریدنے والے جعل ساز گروہ کے ارکان گرفتار
دبئی: دبئی پولیس نے جعلی چیک کے ذریعے گاڑیاں خریدنے والے جعل ساز گروہ کے ارکان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق، یہ گروہ گاڑیوں کی خریداری میں جعلی چیک استعمال کرتا تھا اور ان گاڑیوں کو راتوں رات بیرون ملک بھیج دیتا تھا۔پولیس نے کہا کہ یہ گروہ ایک منظم نیٹ ورک کے تحت کام کر رہا تھا، جو نہ صرف دبئی بلکہ یو اے ای کے باہر بھی سرگرم تھا۔ اس گروہ کے ارکان گاڑیاں خریدنے کے بعد انہیں فوری طور پر بیرونِ ملک منتقل کر دیتے تھے۔دبئی پولیس نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ جب تک رقم وصول نہ کی جائے، گاڑی کی ملکیت کی منتقلی نہ کی جائے۔ پولیس نے گروہ کے تمام ارکان کو گرفتار کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔