ثقافتی ورثہ کے تحفظ کا عالمی دن آج منایا جائے گا

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں ثقافتی ورثہ کے تحفظ کا عالمی دن ’’ورلڈ ہیریٹیج ڈے‘‘ 18 اپریل کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر کی مختلف قدیم تہذیبوں، ان کی ثقافت، ورثے اور آثار قدیمہ کو محفوظ کرنا اور ان کے متعلق آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ثقافتی ورثے کے عالمی دن کے موقعے پر فیصل آباد سمیت ملک بھر میں بھی سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا