کسانوں نے بھی 25 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی دھمکی دے دی

 کراچی (آئی این پی)پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے بعد اب کسانوں نے بھی 25 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی دھمکی دے دی ہے۔کسان اتحاد کے صدر خالد حسین نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر کسانوں کے مسائل حل نہ ہوئے تو 25 ستمبر کو اسلام آباد میں احتجاج کریں گے۔صدر کسان اتحاد خالد حسین نے کہا کہ بلوچستان اور سندھ میں اکتوبر جب کہ پنجاب میں نومبر سے گندم کی کاشت شروع ہوتی ہے، لیکن اب تک کسی صوبائی حکومت نے گندم خریداری کی پالیسی نہیں بنائی ہے