لاہور: سیلابی صورتحال، ٹرینوں کی گھنٹوں تاخیر، حادثات اور سہولیات کی کمی کے باعث ریلوے مسافروں کی بڑی تعداد نے سفر منسوخ کر دیا۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں ماہ مجموعی طور پر 32 ہزار 473 مسافروں نے اپنے ٹکٹ ری فنڈ کروائے۔ اس مد میں ریلوے خزانے سے 9 کروڑ 31 لاکھ 29 ہزار 353 روپے واپس کیے گئے۔
تاخیر اور ری فنڈنگ کی وجوہات
سیلابی صورتحال کے باعث متعدد ٹرینوں کا آپریشن متاثر ہوا۔مسافروں کو گھنٹوں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔حادثات اور سہولیات کی کمی نے بھی عوام کو سفر سے روکنے میں کردار ادا کیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق ری فنڈنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان نے محکمے کی آمدن پر منفی اثر ڈالا ہے، جب کہ مسافروں نے مطالبہ کیا ہے کہ بروقت ٹرین آپریشن اور بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔