شہباز شریف آج سعودیہ کیلئے پرواز

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف آج 17 ستمبر سے سہ ملکی دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب روانہ ہونگے اور سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔دورہ مکمل کر کے وزیراعظم برطانیہ جائیں گے جہاں ان کی برطانوی حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم 21 ستمبر کو برطانیہ سے امریکا روانہ ہوں گے اور نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب 26 ستمبر کو ہوگا۔ وزیراعظم کی 22 ستمبر کو نیویارک میں فلسطین سے متعلق سربراہ کانفرنس میں شرکت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم 27 ستمبر کو امریکا سے واپس روانہ ہوں گے اور 29 ستمبر کو براستہ برطانیہ وطن واپس پہنچیں گے۔