یکی گیٹ کے قریب ڈکیتی، رہزنی میں ملوث زیرحراست عامر مارا گیا،رائیونڈ روڈ پر ایک ملزم ہلاک ہو گیا ، کاہنہ میں زخمی ساحل پکڑا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور کے علاقوں یکی گیٹ، رائیونڈ روڈ ایل ڈی اے سوسائٹی اور کاہنہ میں سی سی ڈی کے مبینہ مقابلوں میں 2ملزم ہلاک ،ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔سی سی ڈی ذرائع کے مطابق یکی گیٹ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زیرحراست ملزم عامر ہلاک ہوا جو ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث تھا۔رائیونڈ روڈپر ایل ڈی اے سوسائٹی کے قریب موٹرسائیکل سوار ملزموں کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا، اسکے دو ساتھی فرار ہو گئے۔ادھر کاہنہ میں سی سی ڈی اور ملزموں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ملزم زخمی ، اس کے تین ساتھی فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت ساحل کے نام سے ہوئی ہے جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا، اسے جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا۔