وفاقی حکومت نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کی جانب سے اولمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر عائد کی گئی تاحیات پابندی کا نوٹس لے لیا ہے اور اعلیٰ سطح پر انکوائری کا حکم دیا ہے۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ فوری اور جامع انکوائری کرے، جس کے دوران فیڈریشن کے اس فیصلے کے محرکات اور وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق، انکوائری مکمل ہونے کے بعد رپورٹ وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کو فراہم کی جائے گی۔ یاد رہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے حال ہی میں سلمان بٹ پر تاحیات پابندی عائد کی تھی، جسے سلمان بٹ نے بے بنیاد اور انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔ سلمان بٹ نے یقین ظاہر کیا ہے کہ وہ الزامات کے باوجود ارشد ندیم کی رہنمائی جاری رکھیں گے۔