مہذب اور شریف لوگوں کے کھیل کرکٹ کو سیاست اور کرپشن سے متاثر کرنے والے بھارت پر شائقین نے شدید تنقید کی ہے۔
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی ٹاس کے فیصلے پر مداحوں میں شدید غصہ دیکھا گیا۔سوشل میڈیا پر شائقین نے الزام لگایا کہ کچھ ٹیموں کے ٹاس میں جان بوجھ کر ہیر پھیر کی جا رہی ہے، جس سے میچز کی شفافیت پر سوالات اٹھے ہیں۔حال ہی میں ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان ٹاس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں سکہ زمین پر گرتے وقت کیمرے کا رخ بدل دیا گیا اور اسے اسکرین پر نہیں دکھایا گیا۔کھلاڑیوں اور تجزیہ کاروں کے مطابق، ٹاس کا نتیجہ میچ کے ابتدائی پل میں ٹیموں کی حکمت عملی پر اثر انداز ہوتا ہے، اور کسی بھی غیر شفاف عمل سے لیگ کی ساکھ خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
گزشتہ سیزنز میں بھی ٹاس کے تنازعات سامنے آ چکے ہیں، اور اس بار شائقین نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔آئی پی ایل حکام نے کہا کہ ٹاس مکمل شفاف طریقے سے کیا جاتا ہے اور کسی غیر قانونی مداخلت کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ماہرین کے مطابق، اگر ٹاس کے عمل میں کوئی شکایت سامنے آئی تو لیگ کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے اور شائقین کا اعتماد کم ہو سکتا ہے۔پرانی ویڈیو میں فاف ڈوپلیسی مبینہ طور پر پیٹ کمنز کو ممبئی انڈینز کے خلاف ٹاس کے متنازع فیصلے کے بارے میں بتاتے نظر آئے۔یہ معاملہ آئی پی ایل کے شفاف اور معتبر ہونے پر سوالیہ نشان لگاتا ہے اور شائقین کے اعتماد کو متاثر کرنے والا ہے۔