لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں 1 لبنانی شہری شہید اور 7 افراد زخمی ہو گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے صدر جوزف اون نے اسرائیلی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ “اسرائیل لبنانی شہریوں کو نشانہ بنا کر جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔”صدر اون نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے منظم انداز میں حملے جاری ہیں جن میں شہری انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے لبنان میں "گرین ود آؤٹ بارڈرز" (Green Without Borders) نامی این جی او کی تنصیبات کو اس بنیاد پر نشانہ بنایا کہ وہ مبینہ طور پر جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کی سرگرمیوں کو چھپانے کے لیے استعمال ہو رہی تھیں۔