اسرائیلی حملے میں 2 لبنانی شہری شہید، 5 زخمی

اسرائیلی حملے میں 2 لبنانی شہری شہید، 5 زخمی

لبنان کے وزیرِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملے میں دو شہری شہید اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ حملہ اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لبنان کے جنوبی علاقوں میں کیا گیا۔وزیرِ صحت نے مزید بتایا کہ اسرائیلی فوج اب بھی لبنان کے جنوبی حصوں میں موجود ہے، جس سے مقامی آبادی کی حفاظت اور صورتِ حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق، سیز فائر معاہدے کے بعد سے اب تک 103 لبنانی شہری جاں بحق ہو چکے ہیں، جو موجودہ بحران کی شدت اور انسانی نقصانات کی نشاندہی کرتا ہے۔