اس تصویر میں کونسی عمارت کیمرے کے زیادہ قریب ہے؟

لاہور(نیٹ نیوز)ایسی ہی دھوکا دینے والی تصاویر اکثر انٹرنیٹ پر وائرل ہوتی ہیں کیونکہ وہ ہمارے ذہنوں کے ساتھ کھیلتی ہیں۔اوپر موجود تصویر ایسی ہی ہے جو ذہنوں کو چکرا دیتی ہے۔سوشل میڈیا سائٹ ریڈیٹ پر اسے شیئر کرکے پوچھا گیا تھا کہ تصویر میں کونسی عمارت کیمرے کے زیادہ قریب ہے۔تصویر کو ایسے انداز سے لیا گیا ہے کہ ذہنوں کو الجھن میں ڈال دینے والا منظر سامنے آتا ہے اور بتانا مشکل ہو جاتا ہے کہ درحقیقت کونسی عمارت زیادہ قریب ہے۔تو کیا آپ بتا سکتے ہیں کو کونسی بلند و بالا عمارت کیمرے کے زیادہ قریب ہے۔دائیں جانب ہلکے رنگ والی عمارت یا بائیں جانب موجود گہرے رنگ والی عمارت؟یعنی آپ کے پاس 2 آپشنز ہیں، دائیں یا بائیں والی کسی ایک عمارت کا انتخاب کرنا ہے۔تصویر میں یہ دونوں تصاویر ایک دوسرے سے جڑی ہوئی محسوس ہوتی ہیں اور آپ پورا دن یہ اندازہ لگانے کی کوشش کرسکتے ہیں کہ جواب کیا ہوسکتا ہے۔تو کیا آپ نے جواب دے دیا؟ویسے اس کا جواب دینے کا ایک آسان طریقہ بھی ہے اور وہ یہ ہے کہ تصویر کو فون یا کمپیوٹر پر زوم کرکے قریب سے اس کا جائزہ لیں۔جب آپ زوم کریں گے تو اوپر بائیں جانب والی عمارت دائیں عمارت کو اوورلیپ کرتی نظر آتی ہے۔یعنی بائیں جانب والی عمارت کیمرے کے زیادہ نزدیک ہے۔