ٹرک آگے کھڑا کرنے پر کار سوار کا شہری پر تشدد

لاہور(کرائم رپورٹر) گاڑی کے آگے ٹرک کھڑا کرنے پر جھگڑا - کار سوار شخص کا شہری پر تشدد، ویڈیو منظرِ عام پر،گرین ٹائون میں ایک شہری نے کار کے آگے سامان لدا ٹرک کھڑا کر دیا، جس پر کار سوار شخص آپے سے باہر ہو گیا۔عینی شاہدین کے مطابق کار سوار شخص نے ٹرک سے سامان اتارنے والے شہری پر تشدد کیا۔ واقعہ کی کلوز سرکٹ فوٹیج بھی منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کار سوار شخص متاثرہ شہری پر تھپڑ اور مکوں سے حملہ کر رہا ہے۔