رانا شکیل احمد اور چودھری خالد رشیدعدالتوں میں حکومت کی نمائندگی کریں گے
11افرادکا 8روزہ جسمانی ریمانڈ ،لاشوں کی وصولی کی درخواست پر اعتراض ختم
لاہور(کرائم رپورٹر)پنجاب حکومت نے مرید کے واقعہ پر موثر قانونی کارروائی کیلئے دوسینئر وکلاکو سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق رانا شکیل احمد خان اور چودھری خالد رشید انسداد دہشتگردی عدالت اور لاہور ہائیکورٹ میں حکومت کی نمائندگی کریں گے۔دوسری طرف انسداد دہشتگردی عدالت کے ڈیوٹی جج عرفان حیدر نے مذہبی جماعت کے 11 کارکنوں کو 8 دن کیجسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی ،ملزموں پر پولیس اہلکاروں پر حملہ اور جلائو گھیرائو کا الزام ہے۔ جسٹس شہرام سرور چودھری نیمذہبی جماعت کے شہید ہونے والے کارکنوں کی ڈیڈباڈیز لینے اور زخمیوں کی ہسپتالوں سے علاج معالجیکیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا،درخواست گزار کی جانب سے پارٹی کا اتھارٹی لیٹر پیش کردیا گیا، مذہبی جماعت کی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریدکے میں پر امن مارچ کرنے والے کارکنوں پر آپریشن کیا گیا ،مریدکے میں 26 گھنٹے مذاکرات کیلئے انتظار کیا ،حکومت کی جانب سے آپریشن سے سینکڑوں کارکنوں شہید ہوئے ،اس آپریشن میں شہید ہونے والے کارکنوں کی ڈیڈ باڈیز نہیں دی جارہیں ،استدعا ہے کہ عدالت شہید ہونے والے کارکنوں کی ڈیڈ باڈیز کو واپس کرنے کا حکم دے ،عدالت زخمی ہونے والے کارکنوں کا سرکاری ہسپتالوں سے علاج کروانے کا حکم دے،سعد رضوی سمیت دیگر رہنمائوں کو عدالت میں پیش کیا جائے۔