پنجاب حکومت کا لاہور میں نئے ایئرپورٹ کا منصوبہ

پنجاب حکومت کا لاہور میں نئے ایئرپورٹ کا منصوبہ

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے لاہور میں نیا ایئرپورٹ بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا، جو راوی سٹی کے قریب اور موٹروے ایم تھری کے نزدیک واقع ہوگا۔
نیا ایئرپورٹ علامہ اقبال انٹرنیشنل سے تقریباً 30 کلومیٹر دور تعمیر کیا جائے گا۔ منصوبے کی لاگت اور فنانسنگ ماڈل پر مشاورت جاری ہے، اور یہ ابتدائی مرحلے میں ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ اس سے لاہور کے ہوائی ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور روزگار و سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔