ڈکٹر مہیندر پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی 28 سالہ اہلیہ کریتیکا ریڈی کو قتل کیا
بنگلورو (آئی این پی)بھارتی شہر بنگلورو سے تعلق رکھنے والے ایک سرجن کو اپنی ڈاکٹر بیوی کے قتل کے الزامات کا سامنا ہے جن کو انہوں نے مبینہ طور پر اینستھیزیا کی زیادہ مقدار دے کر مار ڈالا۔بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق مبینہ قتل کا واقعہ رواں سال اپریل میں پیش آیا تھا جبکہ پولیس نے فرانزک رپورٹ آنے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا ۔فرانزک کی رپورٹ میں واضح ہے کہ 24 سالہ بیوی کریتیکا ریڈی کی ہلاکت اینستھیزیا سے ہوئی تھی جس کی جسم میں موجودگی کی تصدیق بھی ہوئی ہے۔ 31 سالہ ڈاکٹر مہیندرریڈی وکٹوریا ہسپتال کیگیسٹرو اینٹرالوجی اینڈ آرگن ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ میں بطور سرجن کام کرتے ہیں جبکہ ان کی بیوی کریتیکا ڈرمیٹولوجسٹ تھیں۔ڈکٹر مہیندر پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے اپنی 28 سالہ اہلیہ کریتیکا ریڈی کو قتل کیا ہے جن سے انہوں نے گزشتہ سال مارچ میں شادی کی تھی۔سٹی پولیس کمشنر سیمنت کمار سنگھ نے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے کہا کہ فرانزک کی رپورٹ میں پرپوفول اینستھیزیا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جو دراصل سرجری سے پہلے مریض کو بیہوش کرنے کیلئے لگایا جاتا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ کریتیکا ریڈی کی ہلاکت کے بعد غیر فطری موت کا مقدمہ درج کیا گیا لیکن فرانزک کی رپورٹ کے بعد مقتولہ کے والد نے ایک نیا مقدرمہ درج کروایا ہے جس میں داماد پر اینستھیزیا یادہ مقدار میں دینے اور قتل کا الزام عائد کیا ہے