کھڈیاں خاص(خصوصی رپورٹ)کھیتوں کو پانی لگانے پر جھگڑا،60 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔ نواحی گاوں ڈھولن ہٹھاڑ میں علی احمد کا مخالف فریق فیصل وغیرہ سے کھیتوں کو پانی لگانے پر جھگڑا ہواتو اسکا والد 60 سالہ منظور جھگڑے کے دوران زمین پر گر کرموقع پر ہی دم توڑگیا۔ علی نے الزام عائد کیا ہے کہ فیصل وغیرہ نے میرے والد کو گلا دبا کر قتل کیا ہے۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کیلئے قصور ہسپتال منتقل کر دی۔