پولیس کے سرچ آپریشنز،5 منشیات فروش گرفتار

 اوکاڑہ (خصوصی رپورٹ)اوکاڑہ پولیس کے21 مقامات پر سرچ آپریشنز،5 منشیات فروش قابو آگئے۔ ضلع بھر میں سرچ آپریشنز کیے گئے جبکہ مارکیٹس، حساس مقامات، مشکوک افراد، وہیکلز اور کرایہ داروں کی کڑی نگرانی،ای پولیس پوسٹ کے ذریعے مشکوک افراد کی ویری فکیشن کا عمل جاری ہے،غیر قانونی افغان باشندوں کی تلاش اور چھان بین کا عمل مزید تیز کر دیا گیا۔پولیس حکام کاکہناہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔