اسامیاں ایس ٹی آر ریشنلائزیشن سے پْر کی جائیں گی،نئی بھرتیاں نہیں ہونگی
لاہور(کرائم رپورٹر)محکمہ سکول ایجوکیشن نے نئے اور اپ گریڈ ہونے والے 1961 سکولوں کیلئے محکمہ خزانہ سے 26898 اسامیوں کی منظوری لے لی۔ہائی سے ہائرسیکنڈری میں اپ گریڈ سکولوں کیلئے 4 ہزار،ایلیمنٹری سے ہائی 14 ہزار،پرائمری سے ایلیمنٹری میں اپ گریڈ ہونے والے سکولوں کیلئے 5 ہزار اسامیوں کی منظوری دی گئی۔نئے بنائے گئے 53 سکولوں کیلئے 600 اسامیوں کی منظوری دی گئی۔مذکورہ اسامیاں ایس ٹی آر کو دیکھتیہوئے ریشنلائزیشن سے پْرکی جائیں گی،نئی بھرتیاں نہیں کی جائیں گی۔ اس سے قبل محکمہ سکول ایجوکیشن نے آئوٹ سورس ہونے والے سکولوں کی 50 ہزار کے قریب پوسٹوں کو ختم کیا تھا۔