230کے فنڈز کا بجٹ 2026/27 کی تجویز محکمہ فنانس کو بھجوا دی گئی
لاہور (کرائم رپورٹر )ستھرا پنجاب کے لئے 230ارب کے فنڈز کا بجٹ 2026/27 کی تجویز محکمہ فنانس کو بھجوا دی گئی ،پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب اتھارٹی ہیڈکوارٹر ز کے لیے 153 عارضی اسامیوں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق ستھرا پنجاب کے لئے 230ارب کے فنڈز کا بجٹ 2026/27 کی تجویز محکمہ فنانس کو بھجوا دی گئی ،زرائع کے مطابق چار ارب روپے ستھرا پنجاب اتھارٹی کے لئے مانگ لئے گئے ، 37اضلاع کی ایجنسیوں کے لئے 16 ارب مانگ لئے گئے، لاہور ویسنٹ مینجمنٹ کمپنی ،راولپنڈی ،فیصل آباد کے لئے 40ارب روپے بجٹ کی تجویز دی گئی ہے جبکہ دوسری طرف پنجاب حکومت نے ستھرا پنجاب اتھارٹی ہیڈکوارٹر کے لیے 153 عارضی اسامیوں کی منظوری دے دی،ستھرا پنجاب اتھارٹی اسامیوں کی تنخواہوں کا 14 کروڑ 4 لاکھ 85 ہزار روپے کا بجٹ جاری، 2026/27بجٹ کا اجرا محکمہ فنانس ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کے ذریعے کرے گا ،37 افسران اور 116 دیگر سٹاف کی بھرتیوں کا نوٹیفکیشن جاری ،ستھرا پنجاب اتھارٹی ہیڈکوارٹر زمیں ڈائریکٹر جنرل سمیت مختلف کیڈرز کی اسامیاں تخلیق ،ستھرا پنجاب ڈائریکٹر جنرل 1بی پی ایس 19پوسٹ شامل ،ستھرا پنجاب ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل 3بی ایس 18 پوسٹس شامل ،ستھرا پنجاب چیف/ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز شامل ہیں۔