لاہور (کرائم رپورٹر)کمشنر زید بن مقصود کی زیر صدارت لاہور ڈویڑن کے تمام اضلاع میں جاری تجاوزات آپریشن پر پیشرفت، بیوٹیفکیشن و پلاننگ، تسلسل اور ٹائم لائنز جائزہ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ چاروں اضلاع کے ڈی سیز نے تجاوزات آپریشن، شہروں کی تزئین و آرائش، اہم سڑکوں کی بحالی اور پارکوں کے قیام کیلئے پلاننگ بارے بریفنگ دی۔ لاہور میں شناخت کردہ 93 میں سے 80 پوائنٹ ،ننکانہ 80 فیصد، قصور 84 فیصد اور شیخوپورہ سے 75 فیصد تجاوزات ختم کی گئیں۔