اسلام آباد(آن لائن)وفاقی بجٹ 2025,26کے لیے موجودہ اور آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف اور ترقیاتی بجٹ کی سفارشات و تجاویز سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی کا اجلاس 26مئی کو ہونے کا امکان ہے۔ اکاؤنٹس کمیٹی اجلاس 20مئی کو طلب کئے جانے کی توقع، اے پی سی سی میں سالانہ میکرو اکنامک پلان، ترقیاتی پروگرام کی منظوری دی جائے گی،سالانہ منصوبہ بندی رابطہ کمیٹی آئندہ مالی سال کا سالانہ معاشی پلان تجویز کرے گی، ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے اہداف اور سالانہ معاشی پلان کا جائزہ ہوگا۔