کوئٹہ و نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

  کوئٹہ(آئی این پی )کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کی شدت 3.1اور گہرائی 38کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیماء مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 69کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، فوری طور پر کسی قسم کے جانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔