محب مرزا نے دیسی مردوں اور برگر خواتین کی شادی پر دلچسپ رائے دے دی

محب مرزا نے دیسی مردوں اور برگر خواتین کی شادی پر دلچسپ رائے دے دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے  اداکار محب مرزا نے حال ہی میں شادی اور ثقافتی اختلافات پر دلچسپ اور معنی خیز تبصرہ کیا ہے۔

 ایک پروگرام میں میزبان تابش ہاشمی نے محب مرزا سے سوال کیا کہ دونوں دیسی ہونے کے باوجود انہوں نے برگر خواتین سے شادی کیوں کی۔محب مرزا نے جواب دیا کہ اس کی بنیادی وجہ مزاج کا تضاد ہے، کیونکہ متضاد مزاج کے لوگ ایک دوسرے کی طرف زیادہ متوجہ ہوتے ہیں۔ ان کے مطابق برگر خواتین دیسی مردوں کی طرف مائل ہوتی ہیں، بشرطیکہ مرد ان کے سامنے غیر ضروری یا عجیب و غریب حرکتیں نہ کریں۔اداکار نے مزید وضاحت کی کہ اگر تعلق میں بات چیت اور رویے متوازن اور مہذب انداز میں ہوں، تو شادی شدہ زندگی خوشگوار اور کامیاب رہتی ہے۔

ان کے تبصرے نے شوبز اور سوشل میڈیا میں کافی توجہ حاصل کی ہے اور مختلف افراد اس پر تبصرے کر رہے ہیں، کچھ اسے ثقافتی ہم آہنگی کی مثال قرار دے رہے ہیں جبکہ دیگر نے ہلکے پھلکے انداز میں مذاق کیا۔یہ بیان شادی شدہ زندگی میں اعتماد، احترام اور رویے کے توازن کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، خاص طور پر جب شادی دو مختلف ثقافتی یا سوشیئل پس منظر کے افراد کے درمیان ہو۔