بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ڈرونز حملہ، 10 امریکی فوجی ہلاک

 وکٹوریہ بیس پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی‘حملے میں5افراد زخمی ہوگئے
بغداد(آئی این پی )عراقی مزاحمتی تنظیم نے بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب وکٹوریہ بیس پر ڈرونز اور راکٹوں سے حملہ کردیا۔روسی ٹی وی کے مطابق حملے میں 10 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے، وکٹوریہ بیس پر ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی اور ابتدائی طور پر 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات تھیں، عراقی مزاحمتی تنظیم نے گزشتہ روز بھی وکٹوریہ بیس پر ڈرون حملے کی ویڈیو جاری کی تھی