آگ اس وقت لگی جب آئی سی یو میں انتہائی تشویش ناک حالت میں مریض زیرعلاج تھے
نئی دہلی (آئی این پی)بھارتی ریاست اوڈیشہ میں واقع سرکاری ایس سی بی میڈیکل کالج و اسپتال کے ٹراما کیئر آئی سی یو میں خوفناک آگ لگنے کے نتیجے میں کم از کم 10 مریض ہلاک جبکہ 11 سے زائد طبی عملے کے ارکان جھلس کر زخمی ہو گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگ صبح تقریبا ڈھائی سے 3 بجے کے درمیان اس وقت بھڑکی جب آئی سی یو میں انتہائی تشویش ناک حالت میں مریض زیرِ علاج تھے