لاہور(یواین پی)دو روز قبل کٹی پتنگ کی ڈور گلے میں پھرنے سے پولیس اہلکار کے زخمی ہونے کے واقعے کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی ۔جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں بتایا گیا کہ رواں سال بسنت تہوار کے دوران 17 افراد جاں بحق اور سینکڑوں زخمی ہوئے لیکن پابندی کے باوجود کیمیکل ڈور اور منجھا کی فروخت اور پتنگ بازی جاری ہے۔عدالت سے استدعا ہے کہ کیمیکل ڈور استعمال کرنے اور پتنگ بازی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے متعلقہ ادارے ذمہ دار افراد کے خلاف مقدمات درج کریں۔