2ڈاکوؤں نے موبائل ڈیلرسے2لاکھ نقدی لوٹ لی

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)روہیلہ روڈپرچاہ چوبارے والا کے قریب 2ڈاکوؤں نے افطاری سے قبل موبائل ڈیلرسے نقدی لوٹ لی ،جاویدرحمت6بجے شام افطارکیلئے دکان بندکررہاتھاکہ 2موٹرسائیکل سوارڈاکواندرداخل ہوگئے اور گن پوائنٹ پر اس سے 2لاکھ12ہزار کی نقدی چھین کرفرارہوگئے ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے۔