پتنگ بازی پر 2235ملزم گرفتار

 لاہور میں 616 گرفتاریاں، 615 مقدمات درج، 20137 پتنگیں اور 906 ڈور کی چرخیاں بر آمد 
لاہور (کرائم رپورٹر ) رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2235 ملزمان گرفتار اور 2187 مقدمات درج کئے گئے۔4لاکھ 24 ہزار 167 پتنگیں، 14 ہزار 635 چرخیاں بر آمد اور 1876 کیسز کے چالان جمع کرائے گئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں 616 ملزمان گرفتار، 615 مقدمات درج، 20137 پتنگیں اور 906 ڈور کی چرخیاں بر آمد کی گئیں۔ گذشتہ سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں 12525 ملزمان گرفتار اور 11866 مقدمات درج کیے گئے