چھت گرنے سے نوجوان ہلاک

ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب زیر تعمیر عمارت کی چھت گری، 27سالہ جنید چل بسا،26 سالہ عمر زخمی ہسپتال منتقل 
 لاہور(کرائم رپورٹر)ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 27سالہ نوجوان جاں بحق جبکہ 26 سالہ نوجوان زخمی ہوگیا بتایا گیا ہے کہ ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 27سالہ جنید اور26 سالہ عمر زخمی ہوگیا اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائیاں کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں 27سالہ جنید دم توڑ گیا پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر مزید کارروائی شروع کر دی