نیشنل T20 کپ، کراچی وائٹس نے اسلام آباد کو ہرا دیا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپئن کراچی وائٹس نے اسلام آباد کو شکست دے دی۔کراچی وائٹس نے اسلام ا?باد ریجن کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 30 رنز سے ہرادیا۔فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کراچی ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹ پر 159 رنز بنائے۔بارش کی وجہ سے کھیل روکنے تک اسلام ا?باد ریجن نے 13.1 اوور میں 5 وکٹ پر 73 رنز بنائے تھے