بجلی کی قیمت میں 29 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ

بجلی کی قیمت میں 29 پیسے فی یونٹ کمی کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں 29 پیسے فی یونٹ کمی لانے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی لانے کی درخواست سی پی پی اے نے دائر کی تھی، جس میں فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت قیمتوں میں کمی کی درخواست کی گئی۔نیپرا نے اس درخواست پر 26 مارچ کو سماعت مقرر کر لی ہے۔