نوشہروفیروز: آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے تین دکانوں، چار گھروں اور شادی ہال کو نقصان

نوشہروفیروز: آئل ٹینکر میں آگ لگنے سے تین دکانوں، چار گھروں اور شادی ہال کو نقصان

نوشہروفیروز کے علاقے کلہوڑا کالونی بہریا کے وارڈ نمبر 5 میں ایک آئل ٹینکر میں اچانک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے آس پاس کے گھروں، دکانوں اور ایک شادی ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق، آگ پیٹرول پمپ پر آئل ٹینکر سے پیٹرول منتقلی کے دوران بھڑک اُٹھی، جس کے بعد آگ نے تیزی سے پھیلنا شروع کر دیا۔ فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا، تاہم اس حادثے میں ٹینکر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گیا۔آگ کے باعث تین دکانیں، چار گھر اور ایک شادی ہال کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس ذرائع کے مطابق، آگ سے کچھ بھینسیں بھی جل گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق، پیٹرول پمپ پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا تھا، لیکن آتشزدگی نے آئل ٹینکر، تین گھروں اور چار دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا پتا چلایا جا سکے اور آئندہ کے لیے حفاظتی تدابیر پر غور کیا جا سکے۔