لاہور(کرائم رپورٹر) لاہور کے بیجنگ انڈر پاس میں شہری پر فائرنگ اور تشدد کے مقدمے میں گرفتار 3ملزمان عدالت میں پیش کر دئیے گئے۔لاہور کے بیجنگ انڈر پاس میں شہری پر فائرنگ اور تشدد کے مقدمے میں گرفتار 3ملزمان کوکینٹ کچہری میں پیش کیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ثوبیہ شاہنواز نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے ملزمان کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ عدالت نے پولیس سے آئندہ سماعت پر رپورٹ طلب کرلی۔گرفتار ملزمان میں علی رضا ،نوید احمد اور عابد علی شامل ہیں۔ تھانہ مغلپورہ پولیس نے شہری پر تشدد اور فائرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔واضح رہے کہ مغلپورہ میں بیجنگ انڈر پاس پر مسلح گارڈز نے کار سوار شہری کو بیچ سڑک پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ مسلح گارڈ نے کپڑے کے تاجر کی کار پر پہلے گولی چلائی، پھرسوارپرٹوٹ پڑے۔عینی شاہدین نے بتایا ڈولفن اہلکاروں نے ملزمان کو فرارکرایا۔ واقعے کی فوٹیج وائرل ہوئی تو ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا۔ڈی آئی جی نے ملزمان اورسیکیورٹی کمپنی کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔