بڑے جلوسوں کیلئے لاہور پولیس کے خصوصی اقدامات

پی آر یو کی 27 اور ڈولفن سکواڈ کی 32 ٹیمیں سکیورٹی فرائض انجام دیں گی
لاہور (کرائم رپورٹر)مرکزی جلوس نثار حویلی کے علاوہ قصرِ بتول شادمان، پانڈو سٹریٹ، نیاز بیگ اور ماڈل ٹائون سے بھی بڑے جلوس برآمد ہوں گے جن کی حفاظت کے لیے لاہور پولیس خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق عشرہٓ محرم کے دوران پولیس ریسپانس یونٹ (پی آر یو) کی 27 اور ڈولفن سکواڈ کی 32 ٹیمیں سکیورٹی فرائض انجام دیں گی، جبکہ ایلیٹ فورس کی 24 ٹیموں کے ساتھ دو ہزار سے زائد ٹریفک وارڈنز بھی تعینات رہیں گے۔سکیورٹی پلان کے تحت جلوسوں کی نگرانی اور حفاظت کے لیے 239 پکٹس، 41 انٹری پوائنٹس، 518 سٹریٹ پوائنٹس اور 315 روف ٹاپس پر پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔