ا سلام پورہ، نصیر آباد، شادباغ اور دیگر مقامات پر ڈولفن نے کریک ڈائون کیا ،پتنگیں، ڈور برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈولفن سکواڈ کا کائٹ فلائنگ کیخلاف سپیشل کریک ڈاؤن جاری ہے ا سلام پورہ، نصیر آباد، شادباغ اور دیگر جگہوں سے ڈولفن نے پتنگ بازی کرنیوالے7 ملزمان کو گرفتار کر لیا ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کو پتنگ بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیاملزمان سر عام گلی محلوں، چھتوں پر پتنگ بازی کررہے تھیملزمان کے قبضہ سے پتنگیں، ڈور برآمد کی گئی گرفتار ملزمان بابر، مشتاق، امجد، مظہر اور دیگر تھانہ اسلام پورہ،نصیر آباد،شادباغ دیگر کے حوالے کر دیا گیا ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق ڈولفن سکواڈ کائٹ فلائنگ کے خاتمہ کیلئے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں،سخت کارروائی ہوگی۔