لاہور(کرائم رپورٹر)چوکی نیاز بیگ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیٹ گینگ کے 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کو خفیہ اطلاع پر ہنجروال جیوے شاہ دربار کے پاس سے گرفتار کیا گیاملزمان پرویز اقبال،ساجد محمود اور میراں بی بی مال مسروقہ سمیت گرفتار کیا گیا ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق ملزمان نے کچھ روز قبل ہنجروال کے علاقہ سے 3 عدد بھینسیں چوری کی تھیں ملزمان سے گندھارا ڈالہ موٹر سائیکل ہنڈا 125 لاکھوں روپے کی 3 بھینسیں اور پستول برآمد کرلیا گیاملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں سنگین وارداتوں کے بے شمار مقدمات بھی درج ہیںملزمان کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ۔