ایران ایک حد تک جوہری طاقت بھی ہے:سابق اسرائیلی وزیراعظم

  اسرائیل کی تہران کے جوہری پروگرام کو روکنے کی صلاحیت محدود ہے:ایہود باراک 
تل ابیب (آئی این پی )اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود باراک نے خبردار کیا ہے  صرف اسرائیل کی طرف سے فوجی کارروائی ایران کے جوہری عزائم کو نمایاں طور پر تاخیر کا شکار کرنے کے لیے کافی نہیں ہوگی۔سا بق اسرائیلی وزیراعظم نے ایران کو ایک حد تک جوہری طاقت بھی قرار دیا۔سی این این سے بات کرتے ہوئے ایہود باراک نے کہا کہ اسرائیل کی تہران کے جوہری پروگرام کو روکنے کی صلاحیت محدود ہے۔انہوں نے کہا کہ میری رائے میں یہ کوئی راز نہیں کہ اسرائیل اکیلا ایران کے جوہری پروگرام کو طویل مدت تک تاخیر کا شکار نہیں کر سکتا، شاید کئی ہفتے، شاید ایک ماہ، یہاں تک کہ امریکہ بھی انہیں چند ماہ سے زیادہ نہیں روک سکتا۔