شیشہ فلیورسے بھرا رکشہ پکڑا گیا، ایک ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)تھانہ لوہاری گیٹ پولیس نے مختلف برانڈز کے ممنوعہ شیشہ فلیور کی ترسیل ناکام بنا کر ملزم گرفتار کر لیا۔ترجمان کے مطابق لوہاری گیٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتیہوئے شیشہ فلیور سے بھرا رکشہ پکڑا اور ملزم ایوب کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کے 1515 شیشہ فلیور ڈبے برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ایوب لاہور کے مختلف علاقوں میں پابندی کے باوجود شیشہ فلیور سپلائی کرتا تھا۔