چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ، شہری لاکھوں سے محروم

 ڈاکوئوں نے شعیب سے 2لاکھ 72ہزار ،مقصودسے اڑھائی لاکھ نقدی لوٹی 
 جنوبی چھائونی ،لاری اڈا اور باغبانپورہ سے 3موٹرسائیکلیں غائب ہو گئیں 
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی ،موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مسلح ڈاکوئوں نے شاہدرہ ٹائون میں منشا سے 3لاکھ روپے اور موبا ئل فون،ساندہ میں شعیب سے 2لاکھ 72ہزار روپے اور موبائل،لیاقت آباد میں مقصود سے 2لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل،گوالمنڈی میں نجیب اللہ سے 2لاکھ 15ہزار روپے اور موبائل،جوہرٹائون میں نواز سے 2لاکھ روپے اورموبائل ،نواں کوٹ میں فہیم سے 10 ہزار روپے اور موبائل جبکہ مزنگ میں وحید سے 8 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا ۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے جنوبی چھائونی سے حسیب، لاری اڈا سے نواز اور باغبانپورہ میں عاطف کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے۔