وفاقی حکومت نے فوری طور پر چینی برآمد کرنے کی تجویز موخر کر دی

 حکومت آئندہ کرشنگ سیزن کے قریب سرپلس چینی برآمد کرنے کی منظوری دے گی: ذرائع
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی حکومت نے فوری طور پر چینی برآمد کرنے کی تجویز موخر کر دی۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی سربراہی میں قائم ذیلی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ آئندہ کرشنگ سیزن کے قریب سرپلس چینی کی برآمد پر غور کیا جائے گا تاکہ مقامی مارکیٹ میں قلت اور قیمتوں میں اضافے سے بچا جا سکے‘، شوگر ملزنے  13 لاکھ میٹرک ٹن سرپلس چینی کا دعوی کیا ہے،   برآمد سے 50 کروڑ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہونے کا امکان ہے، گزشتہ سال برآمد کے بعد چینی 180 روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی تھی۔