بیجنگ(یواین پی) چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ حالیہ عرصے میں امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے متعدد مواقع پر چینی کمپنیوں کے اہلکاروں کو طویل عرصے تک بلاجواز طور پر روک کر تفتیش کی، حراست میں لیا اور واپس بھیجا۔ایسی کارروائیوں سے چینی شہریوں کے جائز حقوق و مفادات کی سنگین خلاف ورزی ہوئی، فریقین کے درمیان معمول کے تجارتی تبادلے اور عوامی روابط کو شدید نقصان پہنچا