پاکپتن میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور خاور مانیکا کے بیٹے موسیٰ مانیکا نے مبینہ طور پر ذاتی ملازم پر فائرنگ کر کے اُسے زخمی کر دیا۔
ڈی پی او پاکپتن کے مطابق پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم موسیٰ مانیکا کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی بیان میں موسیٰ مانیکا نے اعتراف کیا کہ اُس نے کام میں غفلت برتنے پر غصے میں آ کر ملازم پر فائرنگ کی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی ہونے والے ملازم کی حالت خطرے سے باہر ہے، اور اُسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔