سینیٹ الیکشن : پی ٹی آئی ترجیحی امیدواروں کی فہرست پرتنقید

حکمرانوں نے تحریک انصاف سے اپنے لوگوں کو ٹکٹ دلا دئیے، فواد چودھری کا ایکس پربیان 
لاہور (خصوصی رپورٹ )سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے پی ٹی آئی کی جانب سے جاری سینیٹ انتخابات کیلئے پارٹی کے امیدواروں کی ترجیحی فہرست پر تنقید کرتے ہوئے انہیں حکمرانوں کے لوگ قرار دیدیا ۔ فواد چودھری نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے بجائے اراکین اسمبلی پر زور لگانے کے تحریک انصاف سے اپنے لوگوں کو ٹکٹ دلا دئیے کہ یہ زیادہ آسان تھا۔