مقدمہ سب انجینئرنے درج کروایا، بارشی پانی میں گڑھے میںگرکر زخمی ہونیوالا نوجوان کو مقدمے کا مدعی بنایا جائیگا
لاہور(کرائم رپورٹر)شاہدرہ ٹاون رسول پارک میں موٹرسائیکل سوار نوجوان کے بارشی پانی میں گرنے کا واقعہ پیش آیاواسا حکام کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے2 افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔مقدمہ سب انجینئر حمزہ شریف نے درج کروایا۔پولیس کے مطابق گڑھے میں گر کر زخمی ہونے والے نوجوان کو بھی مقدمے کا مدعی بنایا جائے گا،مقدمہ سیوریج کا کام کرنے والے ٹھیکیدار اور اس کی ٹیم کے خلاف درج کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں ٹھیکیدار اظہر اور اس کا ساتھی مقبول شامل ہیں ، مقدمے میں شامل ایک ملزم راؤ بلال فرار ہے،مقدمہ غفلت اور حادثے کا موجب بننے کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی