رخسانہ بچوں دس سالہ فاطمہ ، سات سالہ ماہ نوراورپانچ سالہ احمد کے ہمراہ مارکیٹ گئی،چوبیس گھنٹے بعد بھی سراغ نہیں مل سکا
لاہور(کرائم رپورٹر)سندر کے علاقے میں خاتون کو تین بچوں سمیت اغوا ء کر لیا گیا۔مغوی رخسانہ کے باپ کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کرلیا۔رخسانہ کو 10 سالہ فاطمہ، 7 سالہ ماہنور اور 5 سالہ احمد سمیت کو اغواء کر لیا گیا۔مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ رخسانہ بچوں کے ہمراہ گھر مراکہ سے مارکیٹ گئی۔چوبیس گھنٹے بعد بھی رخسانہ سمیت بچوں کا سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کر کے کلوز سرکٹ فوٹیجز کی مدد سے مغویان کی تلاش جاری ہے۔