لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ کے علاقے سے 29 سالہ عورت کو اسکے 4 بچوں سمیت مبینہ طور پر اغواء کر لیا گیا پولیس کے مطابق تھانہ گجر پورہ میں خاوند کی مدعیت میں اسکی بیوی اور چار بچوں کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے حافظ محمود نے پولیس کو بتایا کہ اسکی بیوی 4 بچوں سمیت اپنی ماں کے گھر گئی ایف آئی آر متن کے مطابق 8 سالہ عبداللہ، 6 سالہ زینب ،5 سالہ احمد اور 2 سالہ ام ہانی کو انکی والدہ سمیت اغواء کر لیا گیاامبر اپنی ماں کے گھر جانے کیلئے بچوں سمیت نکلی اور راستے سے اغواء کر لیا گیا ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ماں بچوں کو تلاش کیا جا رہا ہے،ایس ایچ او گجر پورہ محمد ذکاء اور انویسٹی گیشن پولیس کی مشترکہ ٹیم خاتون اور بچوں کو ٹریس کر رہی ہیں جلد بازیاب کروا لیاجائے گا،