ریاض(آئی این پی )سعودی عرب میں دہشت گردی اور وطن دشمنی پر سعودی شہر ی کا ہی سرقلم کردیاگیا جس کی تصدیق سعودی وزارت داخلہ نے بھی کردی۔ غیرملکی میڈیایارپورٹ کے مطابق سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ سعودی شہری علی بن علوی بن محمد العلوی نے متعدد دہشت گردانہ جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔