شہرقائد میں مرغی فروشوں نے گوشت اور زندہ مرغی کی قیمتوں میں کمی کا دعویٰ کیا ہے۔
پولٹری رہنما امتیاز احمد کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت ایک ہفتے کے دوران 40 روپے اور زندہ مرغی کی قیمت 20 روپے کم ہوئی ہے۔امتیاز احمد نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مرغی کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔واضح رہے کہ مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 570 روپے جبکہ زندہ مرغی کی سرکاری قیمت 376 روپے مقرر کی گئی ہے۔