لاہور(خبر نگار)اردو بازار میں ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ قیادت صدر فواز نیاز اور کنونیر ابوز غفاری نے کی ،مظاہرین نے این او سی فیس میں غیر معمولی اضافے کے خلاف نعرے بازی کی۔پبلشرز کا کہنا ہے کہ این او سی فیس میں 500 سے 700 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، جو ناقابلِ قبول ہے۔این او سی فیس میں اچانک 500 سے 700 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔اگر یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو ہم دھرنا بھی دیں گے اور عدالت کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔